(۲۴۷۹۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ وَکِیعٍ الْعُقَیْلِیِّ ، عَنْ عَمِّہِ أَبِی رَزِینٍ ، وَہُوَ لَقِیطُ بْنُ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا کُنَّا نَذْبَحُ فِی رَجَبٍ ذَبَائِحَ فَنَأْکُلُ مِنْہَا ، وَنُطْعِمُ مَنْ جَائَنَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ ۔ قَالَ : فَقَالَ وَکِیعٌ : لاَ أَدَعُہَا أَبَدًا۔
(احمد ۱۳۔ دارمی ۱۹۶۵)
(٢٤٧٩١) حضرت وکیع عقیلی، اپنے چچا حضرت ابو رزین سے۔۔۔ جس کا نام حضرت لقیط بن عامر ہے۔۔۔ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم لوگ ماہ رجب میں کچھ جانور ذبح کرتے تھے جن کو ہم خود بھی کھاتے تھے اور جو لوگ ہمارے پاس آتے تھے ہم ان کو بھی کھلاتے تھے ؟ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ “ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت وکیع نے کہا۔ میں تو اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔