(۲۴۸۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَأَصَبْنَا ضِبَابًا ، فَکَانَتِ الْقُدُورُ تَغْلِی ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا ہَذَا ؟ فَقُلْنَا : ضِبَابٌ أَصَبْنَاہَا ، قَالَ : إِنَّ أُمَّۃً مِنْ بَنِی إِسْرَائِیلَ مُسِخَتْ ، وَأَنَا أَخْشَی أَنْ تَکُونَ ہَذِہِ ، قَالَ : فَأَکْفَأَہَا وَإِنَّا لَجِیَاعٌ۔ (احمد ۴/۱۹۶۔ ابویعلی ۹۳۱)
(٢٤٨٢٧) حضرت عبد الرحمن بن حسنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک سفر میں تھا۔ ہمیں کچھ گوہ ملیں۔ چنانچہ ہانڈیاں (گوہ کے ساتھ) اُبلنے لگیں۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھاـ۔ ” یہ کیا ہے ؟ “ ہم نے جواب دیا۔ ہمیں کچھ گوہ مل گیی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ ” بنی اسرائیل کے کچھ لوگ مسخ کر دئیے گئے تھے۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ وہی نہ ہو۔ “ راوی کہتے ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہانڈیوں کو الٹوا دیا جبکہ ہم سخت بھوکے تھے۔