hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 25010

.

ابن أبي شيبة

25010
Ibn Abi Shaybah
(۲۵۰۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَی عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ مَعَ رَجُلٍ دَرَاہِمَ ، فَقَالَ : أَیُّ شَیْئٍ تَصْنَعُ بِہَذِہِ الدَّرَاہِمِ ؟ فَقَالَ : ہَذِہِ یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثَلاَثُونَ دِرْہَمًا ، أُرِیدُ أَنْ أَشْتَرِیَ بِہَا سَمْنًا لِرَمَضَانَ ، فَقَالَ : تَجْعَلُہُ فِی السُّکُرُّجَۃِ وَتَأْکُلُہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : اذْہَبْ فَادْفَعْہَا إِلَی امْرَأَتِکَ ، وَمُرْہَا أَنْ تَشْتَرِیَ کُلَّ یَوْمٍ بِدِرْہَمٍ لَحْمًا ، فَہُوَ خَیْرٌ لَک۔
(٢٥٠١١) حضرت ابو عمرو الشیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ایک آدمی کے پاس کچھ دراہم دیکھے تو آپ نے پوچھا تم ان دراہم سے کیا کرو گے ؟ اس آدمی نے کہا اے ابو عبد الرحمن ! یہ تیس دراہم ہیں، میرا ارادہ یہ ہے کہ میں ان سے ماہ رمضان کے لیے گھی خرید لوں۔ حضرت ابن مسعود نے پوچھا، تم اس گھی کو چھوٹی رکابی میں ڈالو گے اور پھر اس کو کھاؤ گے ؟ اس آدمی نے کہا۔ جی ہاں۔ آپ نے فرمایا : جاؤ اور یہ دراہم تم اپنی بیوی کو دے دو اور اس سے کہو کہ وہ ہر روز ایک درہم کا گوشت خریدے تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔