(۲۵۱۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابَ رَأَی حُلَّۃً سِیَرَائَ مِنْ حَرِیرٍ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَوِ ابْتَعْتَ ہَذِہِ الْحُلَّۃَ لِلْوَفْدِ وَلِیَوْمِ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا یَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لاَ خَلاَقَ لَہُ فِی الآخِرَۃِ۔ (بخاری ۸۸۶۔ مسلم ۱۶۳۸)
(٢٥١٤١) حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر نے انھیں یہ خبر دی کہ حضرت عمر بن خطاب نے خالص ریشم کا ایک جوڑا دیکھا تو عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر آپ یہ جوڑا وفود اور جمعہ کے لیے خرید لیں ؟ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔