(۲۵۱۴۸) حَدَّثَنَا عُبَیْد بْنُ سَعِیدٍ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ کَعْبٍ؛ أَنَّہُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَیْرِ یَخْطُبُ، قَالَ: قَالَ: أَلاَ لاَ تُلْبِسُوا نِسَائَ کُمُ الْحَرِیرَ، فَإِنِّی سَمِعْت عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَلْبَسُوا الْحَرِیرَ ، فَإِنَّہُ مَنْ لَبِسَہُ فِی الدُّنْیَا لَمْ یَلْبَسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔ (بخاری ۵۸۳۴۔ مسلم ۱۶۴۱)
(٢٥١٤٨) حضرت خلیفہ بن کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ انھوں نے کہا خبردار ! تم اپنی عورتوں کو (بھی) ریشم نہ پہناؤ، کیونکہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو کہتے سُنا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم ریشم نہ پہنو کیونکہ جو دنیا میں پہن لے گا وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا۔ “