(۲۵۱۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی الصَّعْبَۃِ ، عَنْ أَبِی أَفْلَحَ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زُرَیْرٍ الْغَافِقِیِّ سَمِعْہ یَقُولُ : سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ یَقُولُ : أَخَذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرِیرًا بِشِمَالِہِ وَذَہَبًا بِیَمِینِہِ ، ثُمَّ رَفَعَ بِہِمَا یَدَیْہِ فَقَالَ: إِنَّ ہَذَیْنِ حَرَامٌ عَلَی ذُکُورِ أُمَّتِی ، حِلٌّ لإِنَاثِہِمْ۔ (ابوداؤد ۴۰۵۴۔ احمد ۱/۱۱۵)
(٢٥١٤٩) حضرت عبداللہ بن زریر غافقی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب کو کہتے ہوئے سُنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بائیں ہاتھ پر ریشم اور اپنے دائیں ہاتھ میں سونے کو پکڑا پھر ان دونوں کو لے کر اپنے ہاتھ اوپر اٹھائے اور فرمایا : ” یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ “