hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 28694

.

ابن أبي شيبة

28694
Ibn Abi Shaybah
(۲۸۶۹۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَن ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : إِنَّ سَرِقَتَہُ لاَ تَسْوَی عَشَرَۃَ دَرَاہِمَ ، قَالَ : فَأَمَرَ بِہَا عُمَرُ فَقُوِّمَتْ ثَمَانیَۃَ دَرَاہِمَ ، فَلَمْ یَقْطَعْہُ۔
(٢٨٦٩٥) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک چور لایا گیا آپ نے اس کے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم جاری فرمایا : اس پر حضرت عثمان کہنے لگے ! بیشک اس کی چوری کردہ چیز کی قیمت دس دراھم کے برابر نہیں، سو حضرت عمر نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کی قیمت آٹھ دراھم لگائی گئی پس آپ نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔