(۲۸۶۹۶) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، فَقُلْت لَہُ : إِنَّ أَصْحَابَک ؛ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ ، وَمُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ الزُّہْرِیَّ ، وَابْنَ یَسَارٍ یَقُولُونَ : ثَمَنُ الْمِجَنِّ خَمْسَۃُ دَرَاہِمَ ، فَقَالَ : أَمَّا ہَذَا فَقَدْ مَضَتْ فِیہِ سُنَّۃٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ عَشَرَۃُ دَرَاہِمَ۔
(عبدالرزاق ۱۸۹۵۱)
(٢٨٦٩٦) حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن مسیب کے پاس داخل ہوا اور میں نے ان سے عرض کی ! یقیناً آپ کے اصحاب عروہ بن زبیر، محمد بن مسلم زھری اور ابن یسار یہ سب فرماتے ہیں : ڈھال کی قیمت پانچ دراھم ہیں۔ اس پر آپ نے فرمایا : بہرحال اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت گزر چکی ہے وہ دس دراھم ہے۔