(۲۸۷۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن دَاوُد ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ؛ أَنَّ لِصًّا نَقَبَ بَیْتَ قَوْمٍ ، فَأَدْرَکَہُ الْحُرَّاسُ فَأَخَذُوہُ ، فَرُفِعَ إِلَی أَبِی الأَسْوَدِ ، فَقَالَ : وَجَدْتُمْ مَعَہُ شَیْئًا ، فَقَالُوا : لاَ ، فَقَالَ : الْبَائِسُ أَرَادَ أَنْ یَسْرِقَ فَأَعْجَلْتُمُوہُ ، فَجَلَدَہُ خَمْسَۃً وَعِشْرِینَ سَوْطًا۔
(٢٨٧٠٥) حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حرب بن ابو الاسود نے فرمایا : ایک چورنے چند لوگوں کے گھر میں نقب لگائی اس کو چوکیداروں نے اسے دیکھ لیا اور اس کو پکڑ کر اس کا معاملہ حضرت ابو الاسود کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ نے پوچھا : تم نے اس کے پاس کوئی چیز پائی ؟ انھوں نے کہا، نہیں آپ نے فرمایا : اس غریب و حاجتمند نے چوری کا ارادہ کیا پس تم نے اس پر جلدی کی سو آپ نے اسے پچیس کوڑے مارے۔