(۲۹۴۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَشِیرُ بْنُ الْمُہَاجِرِ ، قَالَ : حدَّثَنَی عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَتْہُ الْغَامِدِیَّۃُ ، فَأَقَرَّتْ عَندَہُ بِالزِّنَی ، فَأَمَرَ بِہَا ، فَحُفِرَ لَہَا إِلَی صَدْرِہَا ، وَأَمَرَ النَّاسَ فَرَجَمُوا ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَصُلِّیَ عَلَیْہَا ، ثُمَّ دُفِنَتْ۔ (مسلم ۱۳۲۳۔ ابوداؤد ۴۴۳۹)
(٢٩٤٠٣) حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس غامدیہ عورت آئی اور اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس زنا کا اقرار کرلیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو حکم دیا تو انھوں نے پتھر مارے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے اس پر نماز جنازہ پڑھ کر اس کو دفن کردیا گیا۔