hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29403

.

ابن أبي شيبة

29403
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۴۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ مِنْ بَارِقَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِنِّی قَدْ زَنَیْت فَأَقِمْ فِیَّ حَدَّ اللہِ ، قَالَ : فَرَدَّہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی شَہِدَتْ عَلَی نَفْسِہَا شَہَادَاتٍ ، قَالَ : فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ارْجِعِی ، فَلَمَّا وَضَعَتْ حَمْلَہَا أَمَرَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَطَہَّرَتْ ، وَلَبِسَتْ أَکْفَانَہَا ، ثُمَّ أُمِرَ بِہَا فَرُجِمَتْ ، فَأَصَابَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ مِنْ دَمِہَا فَسَبَّہَا ، فَنَہَاہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَۃً لَوْ تَابَہَا صَاحِبُ مَکْسٍ لَقُبِلَ مِنْہُ۔ (ابوداؤد ۲۴۹)
(٢٩٤٠٤) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ بارق مقام سے ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہنے لگی : بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے بارے میں اللہ کی سزا نافذ فرما دیں ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو لوٹا دیا یہاں تک کہ اس نے اپنے نفس کے خلاف بہت سی گواہیاں دیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : تم واپس جاؤ پس جب اس نے اپنا حمل وضع کردیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حکم دیا تو وہ پاک ہوگئی اور اس نے اپنا کفن پہن لیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے اسے سنگسار کردیا گیا اس کا کچھ خون حضرت خالد بن ولید کو لگ گیا تو آپ نے اس کو برا بھلا کہا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو منع کیا اور فرمایا : تحقیق اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر چنگی وصول کرنے والا ایسی توبہ کرتا تو اس کی توبہ قبول کرلی جاتی۔