hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29542

.

ابن أبي شيبة

29542
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَن حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : خَرَجَ الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ فِی سَرِیَّۃٍ ، فَمَرُّوا بِرَجُلٍ فِی غُنَیْمَۃٍ لَہُ ، فَأَرَادُوا قَتْلَہُ ، فَقَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَقَالَ الْمِقْدَادُ : وَدَّ لَوْ فَرَّ بِأَہْلِہِ وَمَالِہِ ، قَالَ : فَلَمَّا قَدِمُوا ، ذَکَرُوا ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَزَلَتْ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِی سَبِیلِ اللہِ فَتَبَیَّنُوا ، وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَی إِلَیْکُمُ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} قَالَ : الْغَنِیمَۃُ ، {فَعَندَ اللہِ مَغَانِمُ کَثِیرَۃٌ کَذَلِکَ کُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ} قَالَ: تَکْتُمُونَ إِیمَانَکُمْ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، {فَمَنَّ اللَّہُ عَلَیْکُمْ} فَأَظْہَرَ الإِسْلاَمَ ، {فَتَبَیَّنُوا} وَعِیدًا مِنَ اللہِ ، {إِنَّ اللَّہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرًا}۔
(٢٩٥٤٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مقداد بن اسود کسی لشکر میں نکلے سو ان لوگوں کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جو اپنے ریوڑ میں تھا۔ ان لوگوں نے اس کو قتل کرنا چاہا تو اس نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا، اس پر حضرت مقداد نے فرمایا : وہ چاہتا ہے کہ اگر وہ اپنے گھر والوں اور اپنے مال کو لے کر بھاگ جائے تو اچھا ہے۔ راوی کہتے ہیں : پس جب یہ لوگ واپس آئے تو انھوں نے یہ واقعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ذکر کیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ” اے ایمان والو ! جب نکلو تم (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو خوب تحقیق کرلیا کرو اور نہ کہو اس شخص کو جو کرے تم کو سلام کہ نہیں ہے تو مومن، کیا حاصل کرنا چاہتے ہو تم ساز و سامان دنیاوی زندگی کا ؟ آپ نے فرمایا : مراد بکری کا ریوڑ ہے، ترجمہ ” تو اللہ کے ہاں غنیمتیں ہیں بہت، ایسے تو تم اسلام سے پہلے تھے۔ “ فرمایا : تم اپنے ایمان کو مشرکنم سے چھپاتے تھے۔ ترجمہ ” پھر اللہ نے تم پر احسان کیا مراد پس اسلام کو غلبہ دیا۔ ترجمہ ” لہٰذا خوب تحقیق کیا کرو “ فرمایا : اللہ کی طرف سے وعید ہے۔ ترجمہ ” بیشک اللہ ہر اس بات سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔