hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29543

.

ابن أبي شيبة

29543
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَن سِمَاکٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ عَلَی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَہُ غَنَمٌ ، فَسَلَّمَ عَلَیْہِمْ ، فَقَالُوا : مَا سَلَّمَ عَلَیْکُمْ إِلاَّ لِیَتَعَوَّذَ مِنْکُمْ ، فَعَمَدُوا إِلَیْہِ فَقَتَلُوہُ ، وَأَخَذُوا غَنَمَہُ ، فَأَتَوْا بِہَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ أَمَّنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِی سَبِیلِ اللہِ فَتَبَیَّنُوا وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَی إِلَیْکُمَ السَّلاَمَ لَسْت مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا فَعَندَ اللہِ مَغَانِمُ کَثِیرَۃٌ} إِلَی آخِرِ الآیَۃِ۔
(٢٩٥٤٤) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : کہ قبیلہ بنو سلیم کے ایک آدمی کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ پر گزر ہوا درآنحالیکہ اس کے پاس بھیڑ بکریاں بھی تھیں تو اس نے ان کو سلام کیا۔ پس وہ کہنے لگے : اس نے تمہیں سلام نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ تم سے بچ جائے، سو انھوں نے اس کا ارادہ کیا اور اس کو قتل کردیا اور اس کی بھیڑ بکریاں لے لیں۔ اور وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئے۔ اس پر اللہ رب العزت نے یہ آیت اتاری : ” اے ایمان والو ! جب تم نکلو (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو خوب تحقیق کرلیا کرو اور نہ کہو اس شخص کو جو تم کو سلام کرے کہ تو مومن نہیں ہے کیا تم دنیاوی زندگی کا ساز و سامان حاصل کرنا چاہتے ہو ؟ سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں۔ “ (الخ)