hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29611

.

ابن أبي شيبة

29611
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۱۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ نُعْمَانَ ، قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا فِی الرَّحْبَۃِ ، وَجَائَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّ ہَاہُنَا أَہْلَ بَیْتٍ لَہُمْ وَثَنٌ فِی دَارِہِمْ یَعْبُدُونَہُ ، فَقَامَ عَلِیٌّ یَمْشِی حَتَّی انْتَہَی إِلَی الدَّارِ ، فَأَمَرَہُمْ فَدَخَلُوا ، فَأَخْرَجُوا إِلَیْہِ تِمْثَالَ رُخَامٍ ، فَأَلْہَبَ عَلِیٌّ الدَّارَ۔
(٢٩٦١٢) حضرت ایوب بن نعمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی کے پاس کشادہ میدان میں حاضر تھا کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : اے امیرالمومنین ! بیشک وہاں ایک گھر والے ہیں جن کے گھروں میں بت ہیں وہ ان کو پوجتے ہیں، پس حضرت علی کھڑے ہو کر چلنے لگے۔ یہاں تک کہ آپ اس گھر تک پہنچے آپ نے لوگوں کو حکم دیا تو وہ داخل ہوئے اور انھوں نے آپ کی طرف سنگ مرمر کے مجسّمے نکالے، پس حضرت علی نے اس گھر کو جلا دیا۔