(۲۹۶۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ عَمَّارٍ الدَّہْنِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَی أَبُو الطُّفَیْلِ ، قَالَ : کُنْتُ فِی الْجَیْشِ الَّذِینَ بَعَثَہُ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ إِلَی بَنِی نَاجِیَۃَ ، قَالَ : فَانْتَہَیْنَا إِلَیْہِمْ ، فَوَجَدْنَاہُمْ عَلَی ثَلاَثِ فِرَقٍ ، قَالَ : فَقَالَ أَمِیرُنَا لِفِرْقَۃٍ مِنْہُمْ : مَا أَنْتُمْ ؟ قَالُوا : نَحْنُ قَوْمٌ مِنَ النَّصَارَی لَمْ نَرَ دِینًا أَفْضَلَ مِنْ دِینِنَا ، فَثَبَتْنَا عَلَیْہِ ، فَقَالَ : اعْتَزَلُوا ، ثُمَّ قَالَ لِفِرْقَۃٍ أُخْرَی : مَا أَنْتُمْ ؟ قَالُوا : نَحْنُ قَوْمٌ کُنَّا نَصَارَی فَأَسْلَمْنَا فَثَبَتْنَا عَلَی الإِسْلاَمِ ، فَقَالَ : اعْتَزَلُوا ، ثُمَّ قَالَ لِلثَّالِثَۃِ : مَا أَنْتُمْ ؟ قَالُوا : نَحْنُ قَوْمٌ کُنَّا نَصَارَی فَأَسْلَمْنَا، ثُمَّ رَجَعْنَا، فَلَمْ نَرَ دِینًا أَفْضَلَ مِنْ دِینِنَا الأَوَّلِ، فَتَنَصَّرْنَا، فَقَالَ لَہُمْ: أَسْلِمُوا ، فَأَبَوْا، فَقَالَ لأَصْحَابِہِ : إِذَا مَسَحْتُ رَأْسِی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَشُدُّوا عَلَیْہِمْ ، فَفَعَلُوا ، فَقَتَلُوا الْمُقَاتِلَۃَ ، وَسَبَوْا الذَّرِیۃَ۔
(٢٩٦١٦) حضرت ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ میں اس لشکر میں تھا جسے حضرت علی بن ابی طالب نے بنو ناجیہ کی طرف بھیجا، آپ فرماتے ہیں : پس ہم ان کے پاس پہنچ گئے۔ تو ہم نے ان لوگوں کو تین گروہوں میں پایا، پس ہمارے امیر نے ان میں سے ایک گروہ سے پوچھا ! تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ انھوں نے کہا : ہم لوگ عیسائی تھے ہم نے اپنے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ پس ہم اس پر ثابت قدم رہے۔ اس پر امیر نے کہا : تم الگ ہو جاؤ۔ پھر اس نے ایک دوسرے گروہ سے پوچھا : تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ انھوں نے کہا : ہم لوگ عیسائی تھے پس ہم نے اسلام قبول کرلیا پھر ہم اسلام پر ثابت قدم رہے۔ تو امیر نے کہا : تم بھی الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے تیسرے گروہ سے پوچھا : تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ وہ کہنے لگے ! ہم لوگ عیسائی تھے۔ پس ہم اسلام لے آئے پھر ہم نے رجوع کرلیا۔ پس ہم نے اپنے پہلے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ سو ہم نے عیسائیت اختیار کرلی سو امیر نے ان سے کہا : تم اسلام لے آؤ۔ ان لوگوں نے انکار کردیا تو امیر نے اپنے ساتھیوں سے کہا : جب میں تین مرتبہ اپنے سر پر ہاتھ پھیر لوں تو تم ان پر حملہ کردینا۔ پس انھوں نے ایسا ہی کیا اور لڑنے والوں کو قتل کردیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔