(۲۹۶۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : {إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ} ، قَالَ : إِذَا خَرَجَ وَأَخَافَ السَّبِیلَ ، وَأَخَذَ الْمَالَ ، قُطِعَتْ یَدُہُ وَرِجْلُہُ مِنْ خِلاَفٍ ، وَإِذَا أَخَافَ السَّبِیلَ ، وَلَمْ یَأْخُذَ الْمَالَ نُفِیَ ، وَإِذَا قَتَلَ قُتِلَ ، وَإِذَا أَخَافَ السَّبِیلَ وَأَخَذَ الْمَالَ وَقَتَلَ صُلِبَ۔
(٢٩٦٢٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے آیت : بیشک بدلہ ہے ان لوگوں کا جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرتے ہیں۔ فرمایا : جب وہ نکلے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے۔ تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو جلاوطن کردیا جائے گا اور جب وہ قتل بھی کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے گا اور جب وہ مسافر کو خوف میں مبتلا کرے اور مال چھین لے اور قتل بھی کر دے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔