hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29624

.

ابن أبي شيبة

29624
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۲۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : حُدَّثْتُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَنْ حَارَبَ فَہُوَ مُحَارِبٌ ، قَالَ سَعِیدٌ : فَإِنْ أَصَابَ دَمًا قُتِلَ ، وَإِنْ أَصَابَ دَمًا وَمَالاً صُلِبَ ، فَإِنَّ الصَّلْبَ ہُوَ أَشَدُّ ، وَإِذَا أَصَابَ مَالاً وَلَمْ یُصِبْ دَمًا قُطِعَتْ یَدُہُ وَرِجْلُہُ ، لِقَوْلِ اللہِ جَلَّ جَلاَلہ : {أَوْ تُقَطَّعَ أَیْدِیہِمْ وَأَرْجُلُہُمْ مِنْ خِلاَفٍ} ، فَإِنْ تَابَ فَتَوْبَتُہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ اللہِ ، وَیُقَامُ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
(٢٩٦٢٥) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا : جو لڑائی کرے وہ جنگ جو ہے۔ حضرت سعید نے فرمایا : پس اگر وہ خون کر دے تو اسے قتل کردیا جائے گا اور اگر وہ خون کر دے اور مال چھین لے تو اسے سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔ پس بیشک سولی دینا زیادہ سخت ہے اور جب وہ مال چھین لے اور اس کا خون نہ کرے تو اس کا ہاتھ اور اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی جائے گی۔ اللہ جل جلالہ کے اس قول کی وجہ سے۔ ترجمہ : یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیے جائیں۔ پس اگر وہ توبہ کرے تو اس کی توبہ اللہ اور اس کے درمیان ہوگی اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔