hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29626

.

ابن أبي شيبة

29626
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ : {إِنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ} قَالَ : إِذَا قَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ قُتِلَ ، وَإِذَا أَخَذَ الْمَالَ وَأَخَافَ السَّبِیلَ صُلِبَ ، وَإِذَا قَتَلَ وَلَمْ یَعْدُ ذَلِکَ قُتِلَ ، وَإِذَا أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ یَعْدُ ذَلِکَ قُطِعَ ، وَإِذَا أَفْسَدَ نُفِیَ۔
(٢٩٦٢٧) حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے اس آیت کے بارے میں : ” صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں (الخ) ۔ آپ نے فرمایا : جب قتل کر دے اور مال چھین لے تو اسے قتل کردیا جائے اور جب مال چھین لے اور مسافر کو خوف میں مبتلا کرے تو اس کو سولی پر لٹکا دیا جائے اور جب وہ قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اس کو قتل کیا جائے اور جب وہ مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور جب وہ فساد پھیلائے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔