(۲۹۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمِسْوَرِ أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِی إِمْلاصِ الْمَرْأَۃِ، فَقَالَ الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ : شَہِدْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِیہِ بِغُرَّۃِ عَبْدٍ ، أَوْ أَمَۃٍ ، فَقَالَ عُمَرُ : لَتَأْتِیَنَّ بِمَنْ یَشْہَدُ ، فَشَہِدَ لَہُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ۔
(٢٩٦٥٧) حضرت مسور فرماتے ہیں کہ حضرت عمر لوگوں سے ایسی عورت کے بارے میں مشورہ طلب کر رہے تھے کہ جس کا کسی نے حمل ساقط کردیا ہو ؟ تو مغیرہ بن شعبہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے معاملے میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم کوئی ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ اس بات کی گواہی دے ، تو محمد بن مسلمہ نے ان کے حق میں گواہی دی۔