hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29658

.

ابن أبي شيبة

29658
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَن ہُزَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیلَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی أَبِی مُوسَی وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ فَسَأَلَہُمَا عَنِ ابْنَۃٍ ، وَابْنَۃِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ لأَبٍ وَأُمٍّ ، فَقَالا : لِلابْنَۃِ النِّصْفُ ، وَمَا بَقِیَ فَلِلأُخْتِ ، وَائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَاسْأَلْہُ فَإِنَّہُ سَیُتَابِعُنَا ، فَأَتَی الرَّجُلُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَہُ وَأَخْبَرَہُ بِمَا قَالا : فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : {لقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُہْتَدِینَ} وَلَکِنْ سَأَقْضِی بِمَا قَضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لِلابْنَۃِ النِّصْفُ ، وَلابْنَۃِ الابْنِ السُّدُسُ تَکْمِلَۃَ الثُّلُثَیْنِ ، وَمَا بَقِیَ فَلِلأُخْتِ۔ (بخاری ۶۷۴۲۔ ابوداؤد ۲۸۸۲)
(٢٩٦٥٩) حضرت ھزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور سلیمان بن ربیعہ ان دونوں کے پاس آیا اور ان دونوں سے بیٹی پوتی اور حقیقی بہن کے وراثت میں حصہ سے متعلق سوال کیا ؟ تو ان دونوں حضرات نے جواب میں فرمایا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم ابن مسعود کے پاس جاؤ اور ان سے بھی پوچھ لو وہ بھی یہی جواب دیں گے تو وہ آدمی ابن مسعود کے پاس گیا اور ان سے پوچھا اور جو بات ان دونوں حضرات نے کہی تھی اس کی خبر دی ۔ تو ابن مسعود نے کہا یقیناً تب تو میں گمراہ ہوں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہیں ہوں گا اور لیکن عنقریب میں وہ فیصلہ کروں گا جو فیصلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں فرمایا تھا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا دو ثُلْث مکمل کرنے کے لئے۔ اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا۔