(۲۹۶۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الأَعْسَمِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی فِی الْعَبْدِ وَسَیِّدِہِ قَضِیَّتَیْنِ ، قَضَی فِی الْعَبْدِ إِذَا خَرَجَ مِنْ دَارِ الْحَرْبِ قَبْلَ سَیِّدِہِ ، فَہُوَ حُرٌّ ، فَإِنْ خَرَجَ سَیِّدُہُ بَعْدَہُ لَمْ یردہ عَلَیْہِ ، وَإِنْ خَرَجَ السَّیِّدُ قَبْلَ الْعَبْدِ مِنْ دَارِ الْحَرْبِ ، ثُمَّ خَرَجَ الْعَبْدُ بَعْدَ ردّہ عَلَی سَیِّدِہِ۔ (سعید بن منصور ۲۸۰۶)
(٢٩٦٧٤) حضرت ابو سعید الاعسم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلام اور اس کے آقا کے بارے میں دو فیصلے فرمائے ہیں : غلام کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ جب وہ دارالحرب سے اپنے آقا سے پہلے نکل آیا تو وہ آزاد ہوگا۔ پھر اگر غلام کے بعد آقا بھی نکل آیا تو غلام کو واپس لوٹایا نہیں جائے گا، اور اگر آقا غلام سے پہلے دارالحرب سے نکل آیا پھر اس کے بعد غلام نکلا تو غلام کو آقا کی طرف لوٹایا جائے گا۔