hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29674

.

ابن أبي شيبة

29674
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۷۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : فَرَّقَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَہُمَا یَعْنِی الْمُتَلاعِنَیْنِ ، وَقَضَی أَنْ لاَ بَیْتَ لَہَا عَلَیْہِ ، وَلا قُوتَ مِنْ أَجْلِ أَنَّہُمَا یَتَفَرَّقَانِ مِنْ غَیْرِ طَلاقٍ ، وَلا مُتَوَفًّی عَنہَا ، وَقَضَی أَنْ لاَ یُدْعَی ولدہا لأبٍ وَلا تُرْمَی ہِیَ ، وَلا یُرْمَی وَلَدُہَا ، وَمَنْ رَمَاہَا ، أَوْ رَمَی وَلَدَہَا فَعَلَیْہِ الْحَدُّ۔
(٢٩٦٧٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لِعان کرنے والے زوجین کے درمیان تفریق کی اور یہ فیصلہ فرمایا کہ آدمی کے ذمہ نہ ہی عورت کی رہائش ہے اور نہ ہی نفقہ ہے اس لیے کہ وہ دونوں بغیر طلاق کے جدا ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ عورت متوفی عنھا زوجھا کے قبیل میں سے ہے اور یہ فیصلہ فرمایا کہ اس عورت کے بچہ کو باپ کی طرف منسوب نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس عورت پر تہمت لگائی جائے گی اور نہ ہی اس کے بچہ پر تہمت لگائی جائے گی اور جس نے عورت پر یا اس کے بچہ پر تہمت لگائی تو اس پر حد قذف جاری ہوگی۔