hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29691

.

ابن أبي شيبة

29691
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن دَاوُد بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : کَتَبَ إِلَیَّ أَخٌ مِنْ بَنِی زُرَیْقٍ : لِمَنْ قَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِابْنِ الْمُلاعَنَۃِ ؟ فَکَتَبْت إِلَیْہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِہِ لأُِمِّہِ ، ہِیَ بِمَنْزِلَۃِ أَبِیہِ وَبِمَنْزِلَۃِ أُمِّہِ۔ (عبدالرزاق ۱۲۴۷۶)
(٢٩٦٩٢) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ بنو زریق کے ایک بھائی نے مجھے خط لکھ کر پوچھا ؟ کہ لعان کرنے والی کے بچہ کا فیصلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس کے حق میں فرمایا تھا ؟ تو میں نے جواب میں اس کی طرف لکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ماں کے حق میں اس بچہ کا فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ اس بچہ کے لیے باپ کے درجہ میں بھی ہے اور ماں کے درجہ میں بھی۔