hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29748

.

ابن أبي شيبة

29748
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ابْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : قالَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ زَوْجُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ أمْتِعْنی بِزَوْجِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبِأَبِی أَبِی سُفْیَانَ وَبِأَخِی مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : فَقَالَ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّکِ سَأَلْتِ اللَّہَ لآجَالٍ مَضْرُوبَۃٍ وَأَیَّامٍ مَعْدُودَۃٍ ، وَأَرْزَاقٍ مَقْسُومَۃٍ ، وَلَنْ یُعَجِّلَ شَیْئًا قَبْلَ حِلِّہِ ، أَوْ یُؤَخِّرَ شَیْئًا عَن حِلِّہِ وَلَوْ کُنْتِ سَأَلْتِ اللَّہَ أَنْ یُعِیذَکِ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ أَوْ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ کَانَ خَیْرًا وَأَفْضَلَ۔
(٢٩٧٤٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں : اے اللہ ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں : تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی : مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما ! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔