(۲۹۷۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنُ حَبَّانَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : فَقَدْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ مِنَ الْفِرَاشِ فَالْتَمَسْتہ ، فَوَقَعَتْ یَدَیَّ عَلَی بَطْنِ قَدَمَیْہِ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ وَہُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَہُوَ یَقُولُ : إنَّی أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ ، وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ ، لاَ أُحْصِی ثَنَائً عَلَیْکَ ، أَنْتَ کَمَا أَثْنَیْتَ عَلَی نَفْسِکَ۔ (مسلم ۳۵۲۔ ابوداؤد ۸۷۵)
(٢٩٧٥٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا فرما رہے تھے : بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔