(۲۹۷۵۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ : حدِّثْتُ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ دُعَائٍ لاَ یُسْمَعُ ، وَعِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ ، وَقَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ ، وَنَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ ہَؤُلائِ الأَرْبَعِ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک عِیشَۃً سَوِیَّۃً ، وَمِیتَۃً تَقِیَّۃً ، وَمَرَدًّا إلَیْک غَیْرَ مُخْزٍ۔ (طبرانی ۱۴۳۵)
(٢٩٧٥٣) حضرت حبیب بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے بتلایا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسی دعاء سے جس کی شنوائی نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہوتا ہو، اے اللہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ان چاروں کے شر سے، اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں معتدل زندگی کا اور خوف و خشیت والی موت کا ، اور بغیر رسوائی و ندامت کے آپ کے پاس آنے کا۔