(۲۹۷۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَن نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ افْتَتَحَ الصَّلاۃَ یَقُولُ: اللَّہُ أَکْبَرُ ثَلاثًا، الْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا ثَلاثًا ، سُبْحَانَ اللہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلاً ثَلاثًا ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ مِنْ ہَمْزِہِ وَنَفْثِہِ وَنَفْخِہِ۔
(٢٩٧٥٢) حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز شروع کرتے وقت یہ کلمات ادا کرتے ہوئے سنا ہے ” اللہ سب سے بڑا ہے “ ، تین مرتبہ ” تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں “ ، تین مرتبہ ” میں صبح و شام اللہ کی پانی بیان کرتا ہوں “ ، تین مرتبہ اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں شیطان سے ، اس کے جنون سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے کبر سے۔