hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29788

.

ابن أبي شيبة

29788
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۷۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ زَوَّجَ ابْنَتَہُ فَخَلا بِہَا فَقَالَ : إذَا نَزَلَ بِکَ الْمَوْتُ ، أَوْ أَمْرٌ مِنْ أُمُورِ الدُّنْیَا فَظِیعٌ فَاسْتَقْبِلِیہِ بِأَنْ تَقُولِی : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ قَالَ الْحَسَنُ بْنُ الْحَسَنِ : فَبَعَثَ إلَیَّ الْحَجَّاجُ فَقُلْتُہُنَّ ، فَلَمَّا قُمْت بَیْنَ یَدَیْہِ قَالَ : لقد بَعَثْتُ إلَیْک ، وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَکَ وَلَقَدْ صِرْت، وَمَا مِنْ أَہْلِ بَیْتِ أَحَدٌ أَکْرَمُ عَلَیَّ مِنْک، سَلْنِی حَاجَتَک۔ (نسائی ۱۰۴۶۳)
(٢٩٧٨٩) حضرت حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر نے اپنی بیٹی کی شادی کی تو اس کو تنہائی میں لے جا کر یہ نصیحت فرمائی : جب بھی تجھے موت آئے یا دنیا کے کاموں سے کوئی بُرا کام پیش آجائے، پس تو ان الفاظ کے ساتھ اس کا استقبال کر، کوئی معبود نیں ے ہے سوائے اس اللہ کے جو کہ حکمت والا اور سخی ہے، اللہ جو کہ عرش عظیم کا رب ہے، ہر عیب سے پاک ہے ، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
حضرت حسن بن حسن فرماتے ہیں : پس حجاج کو میری طرف بھیجا گیا، تو میں نے ان کلمات کو ادا کیا : پھر جب میں اس کے سامنے کھڑا ہوا وہ کہنے لگا : تحقیق مجھے تیری طرف بھیجا گیا تھا اور میں چاہ رہا تھا کہ میں تیری گردن اڑا دوں، اور اب تو اور تیرے اہل خانہ میں سے کوئی بھی ہو وہ میرے لیے بہت معزز ہوگیا ہے تو مجھ سے اپنی ضرورت کے مطابق مانگ لے۔