hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29787

.

ابن أبي شيبة

29787
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۷۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ زِیَادِ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ فَأُتِیَ بِرَجُلٍ یُحْمَلُ ، مَا نَشُکُّ فِی قَتْلِہِ ، قَالَ : فَرَأَیْتہ حَرَّکَ شَفَتَیْہِ بِشَیْئٍ مَا نَدْرِی مَا ہُوَ ، فَخَلَّی سَبِیلَہُ فَأَقْبَلَ إلَیْہِ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ : لَقَدْ جِیئَ بِکَ ، وَمَا نَشُکُّ فِی قَتْلِکَ ، فَرَأَیْتُکَ حَرَّکْتَ شَفَتَیْک بِشَیْئٍ مَا نَدْرِی مَا ہُوَ ، قَالَ : فَخَلَّی سَبِیلَک ، قَالَ : قُلْتُ : اللَّہُمَّ رَبَّ إبْرَاہِیمَ وَرَبَّ إِسْحَاقَ وَرَبَّ یَعْقُوبَ وَرَبَّ جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ وَإِسْرَافِیلَ وَمُنَزِّلَ التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ وَالزَّبُورِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِیمِ ، ادْرَأْ عَنی شَرَّ زِیَادٍ۔
(٢٩٧٨٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں زیاد بن ابی سفیان کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی کو گھسیٹتے ہوئے لایا گیا، ہمیں اس کے قتل ہونے میں کوئی شک نہیں تھا، عامر فرماتے ہیں : میں نے اس کو دیکھا اس کے ہونٹ ہلکی سی حرکت کر رہے ہیں میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، عامر کہتے ہیں پس زیاد نے اس کو آزاد کردیا، پس لوگوں میں ایک آدمی اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا : تحقیق تجھے لایا گیا تھا اور ہمیں تیرے قتل ہونے میں کوئی شک نہیں تھا پس میں نے تجھے دیکھا کہ کسی چیز کی وجہ سے تیرے ہونٹ حرکت کر رہے تھے ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہے ؟ آدمی نے کہا پھر زیاد نے تجھے آزاد کردیا ! وہ شخص کہنے لگا ! میں نے یہ دعا پڑھی تھی : اے اللہ ! ابراہیم کے پالنے والے اور اسحاق کے پالنے والے اور یعقوب کے پالنے والے، اور جبرائیل اور میکائیل اور اسرافیل کے رب، اور توراۃ ، انجیل ، زبور اور قرآن عظما کے نازل کرنے والے ، مجھ سے زیاد کے شر کو دور فرما۔