hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29869

.

ابن أبي شيبة

29869
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۸۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَن وَرَّادٍ مَوْلَی الْمُغِیرَۃِ قَالَ : کَتَبَ مُعَاوِیَۃُ إِلَی الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ : أَیُّ شَیْئٍ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ إذَا سَلَّمَ فِی الصَّلاۃِ ، قَالَ : فَأَمْلاہَا عَلَیَّ الْمُغِیرَۃُ ، قَالَ : فَکَتَبْت بِہَا إِلَی مُعَاوِیَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ إذَا سَلَّمَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، اللَّہُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْت ، وَلا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْت ، وَلا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْک الْجَدُّ۔
(٢٩٨٧٠) حضرت وراد جو کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں : حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا اور پوچھا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کون سے کلمات فرماتے تھے ؟ حضرت وراد کہتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے وہ کلمات مجھے لکھوا دیے، اور وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے یہ کلمات لکھ کر حضرت معاویہ کے پاس بھیج دیے، یقیناً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سلام پھیرتے تھے تو فرماتے : ” نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے ، جو کہ تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس کا ہی ملک ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ ! جس کو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔