(۲۹۸۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَن تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَخْبَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ أو أَمْسَی : اللَّہُمَّ اجْعَلْنِی أَفْضَلِ عِبَادِکَ الْغَدَاۃَ ، أَو اللَّیْلَۃَ نَصِیبًا مِنْ خَیْرٍ تَقْسِمُہُ ، وَنُورٍ تَہْدِی بِہِ ، وَرَحْمَۃٍ تَنْشُرہا ، وَرِزْقٍ تَبْسُطُہُ ، وَضُرٍّ تَکْشِفُہُ ، وَبَلائٍ تَرْفَعُہُ ، وَشَرٍّ تَدْفَعُہُ ، وَفِتْنَۃٍ تَصْرِفُہَا۔
(٢٩٨٩٧) حضرت عبداللہ بن سبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر صبح یا شام کے وقت یہ دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! مجھے دن کو یا رات کو تیرے بندوں میں سب سے افضل و بہتر بنا دے، حصہ دیتے ہوئے اس خیر میں سے جس کو تو تقسیم کرتا ہے، اس نور سے جس کے ذریعہ تو ہدایت دیتا ہے، اور اس رحمت سے جس کو تو پھیلاتا ہے، اور اس رزق سے جس کو تو کشادہ کرتا ہے، اس تکلیف سے جس کو تو ہٹا دیتا ہے، اور اس بلاء سے جس کو تو رفع فرماتا ہے، اور اس شر سے جس کو تو دفع کرتا ہے، اور اس فتنہ سے جس کو تو پھیر دیتا ہے۔