(۲۹۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ مَا تَقُولُونَ إذَا أَصْبَحْتُمْ وَأَمْسَیْتُمْ مِمَّا تَدْعُونَ بِہِ ، قَالَ : نَقُولُ : أَعُوذُ بِوَجْہِ اللہِ الْکَرِیمِ وَاسْمِ اللہِ الْعَظِیمِ وَکَلِمَۃِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ السَّامَّۃِ وَاللاَّمَّۃِ وَمِنْ شَرِّ مَا جَہِلت أَیْ رَبِ ، وَشَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہِ ، وَمِنْ شَرِّ ہَذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہُ ، وَشَرِّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔
(٢٩٨٩٨) حضرت عمرو بن مُرّہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے پوچھا : کہ آپ لوگ صبح و شام کے وقت کون سی دعا مانگتے ہو ؟ وہ فرمانے لگے : ہم یوں دعا کرتے ہیں : میں پناہ پکڑتا ہوں اللہ کی ذات کے ساتھ جو بہت سخی ہے، اور اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت عظمت والا ہے، اور اللہ کے پورے پورے کلمہ کے ساتھ، موت اور نظر بد کے شر سے، اے میرے مالک ! جس چیز سے میں ناواقف ہوں اس کے شر سے، اور جس کی پیشانی تو نے پکڑی ہوئی ہے اس کے شر سے، اور اس دن کے شر سے، اور جو کچھ اس دن کے بعد ہے اس کے شر سے، اور دنیا و آخرت کے شر سے۔