(۲۹۹۲۵) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَن سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَوی إِلَی فِرَاشِہِ قَالَ : اللَّہُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الأَرَضِینَ ، ربنا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَی ، مُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ وَالْقُرْآنِ ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ ذِی شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہِ ، أَنْتَ الأَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَک شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الظَّاہِرُ فَلَیْسَ فَوْقَک شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُونَک شَیْئٌ ، اقْضِ عَنی الدَّیْنَ وَأَغْنِنِی مِنَ الْفَقْرِ۔
(مسلم ۲۰۸۴۔ ابوداؤد ۵۰۱۲)
(٢٩٩٢٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! آسمانوں کے مالک اور زمینوں کے مالک، اور ہمارے مالک اور ہر چیز کے مالک، دانے اور گٹھلی کے پیدا کرنے والے، توراۃ ، انجیل اور قرآن کے اتارنے والے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر شر والے کے شر سے جس کی پیشانی تو نے پکڑی ہو، تو ہی سب سے پہلا ہے، تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، اور تو ہی سب سے پچھلا ہے تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں ہوگی، اور تو ہی ظاہر و آشکارا ہے تیرے اوپر بھی کوئی چیز نہیں ہے ، اور تو ہی پوشیدہ ہے پس تیرے نیچے بھی کوئی چیز نہیں ہے، تو مجھ سے قرض کو دور فرما، اور مجھے فقر سے بےنیاز کر دے۔