(۲۹۹۲۶) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ إذَا أَوی إِلَی فِرَاشِہِ : اللَّہُمَّ عَافِنِی فِی دِینِی وَعَافِنِی فِی جَسَدِی وَعَافِنِی فِی بَصَرِی وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّی ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ سُبْحَانَ اللہ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ (ترمذی ۳۴۸۰۔ ابویعلی ۴۶۷۱)
(٢٩٩٢٦) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! مجھے میرے دین میں عافیت بخش دے، اور میرے بدن میں عافیت بخش دے، اور میرے دیکھنے میں عافیت عطا فرما، اور مجھے اس کا حق دار بنا دے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو کہ بلند وبالا ، عظمت والا ہے، ساتوں آسمانوں کا مالک، اور عرش کریم کا مالک ہے سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔