hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29928

.

ابن أبي شيبة

29928
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۲۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ عِنْدَ مَنَامِہِ : أَعُوذُ بِوَجْہِکَ الْکَرِیمِ وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ بَاطِشٌ بِنَاصِیَتِہِ ، اللَّہُمَّ إنَّک انت تَکْشِفُ الْمَأْثَمَ وَالْمَغْرَمَ ، اللَّہُمَّ لاَ یُخْلَفُ وَعْدُک ، وَلا یُہْزَمُ جُنْدُک ، وَلا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْک الْجَدُ ، سُبْحَانَک وَبِحَمْدِک۔ (ابوداؤد ۵۰۱۳۔ نسائی ۱۰۶۰۳)
(٢٩٩٢٩) حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوتے قت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : (اے اللہ) میں آپ کی سخی ذات کی اور آپ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی آپ کی قبضہ میں ہو، اے اللہ ! آپ ہی گناہوں اور قرض سے چھٹکارا دلاتے ہیں، اے اللہ ! تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، اور تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جاسکتی، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ تو سب عیبوں سے پاک ہے اور تو اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔