hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29929

.

ابن أبي شيبة

29929
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ الْجُہَنِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا قَالَ عَبْدٌ قَطُّ إذَا أَصَابَہُ ہَمٌّ، أَوْ حَزَنٌ : اللَّہُمَّ إنِّی عَبْدُک ابْنُ عَبْدِکَ ابْنُ أَمَتِکَ، نَاصِیَتِی بِیَدِکَ، مَاضٍ فِی حُکْمُک عَدْلٌ فِی قَضَاؤُک، أَسْأَلُک بِکُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَکَ سَمَّیْت بِہِ نَفْسَک، أَوْ أَنْزَلْتہ فِی کِتَابِکَ، أَوْ عَلَّمْتہ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ، أَو اسْتَأْثَرْت بِہِ فِی عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِیعَ قَلْبِی وَنُورَ صَدْرِی وَجَلائَ حُزْنِی وَذَہَابَ ہَمِّی إِلاَّ أَذْہَبَ اللَّہُ ہَمَّہُ وَأَبْدَلَہُ مَکَانَ حُزْنِہِ فَرَحًا ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، یَنْبَغِی لَنَا أَنْ نَتَعَلَّمَ ہؤلاء الْکَلِمَاتِ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، یَنْبَغِی لِمَنْ سَمِعَہُنَّ أَنْ یَتَعَلَّمَہُنَّ۔ (احمد ۳۹۱۔ ابویعلی ۵۲۷۶)
(٢٩٩٣٠) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرگز کوئی بندہ یہ دعا نہیں پڑھتا جب اسے کوئی فکر یا غم پہنچتا ہے : اے اللہ ! میں خود تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری لونڈی کی اولاد ہوں۔ میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔ میرے حق میں تیرا جو بھی فیصلہ ہو وہ نافذ ہونے والا ہے، اور تیرا میرے بارے میں جو بھی حکم ہے وہ سب انصاف ہی انصاف ہے، اور میں تیرے ہر اس نام کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جو خود تو نے اپنا مقرر فرمایا ہے یا اپنی کتاب میں اس کو اتارا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا خاص اپنے ہی علم غیب میں اسے پوشیدہ رکھا ہے کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینہ کا نور ، میرے غم کو دور کرنے والا اور میرے غم کے ازالہ کا سبب بنا دے۔ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کی فکر کو ختم فرما دیتے ہیں اور اس کے غم کے بدلے اس کو فرحت و خوشی عنایت فرماتے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تب تو ہمارے لیے مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں ! مناسب ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس کو سنا ہے کہ وہ اس دعا کو سیکھ لیں۔