hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29946

.

ابن أبي شيبة

29946
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۴۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَن مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَن طَاوُوس ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا تَہَجَّدَ مِنَ اللَّیْلِ قَالَ : اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَلَک الْحَمْدُ ، أَنْتَ قَیَّامُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَلَک الْحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِیہِنَّ ، أَنْتَ الْحَقُّ وَقَوْلُک الْحَقُّ وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَۃُ حَقٌّ ، اللَّہُمَّ لَکَ أَسْلَمْت وَبِکَ آمَنْت وَعَلَیْک تَوَکَّلْت وَبِکَ خَاصَمْت وَإِلَیْک حَاکَمْت ، فَاغْفِرْ لِی مَا قَدَّمْت ، وَمَا أَخَّرْت ، وَمَا أَسْرَرْت ، وَمَا أَعْلَنْت ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّی ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَالْمُؤَخِّرُ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ۔ (بخاری ۱۱۲۰۔ مسلم ۵۳۴)
(٢٩٩٤٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو تہجد کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تیرے لیے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے تو ہی آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین کا رب ہے، اور ان کا رب ہے جو ان میں ہیں، تو ہی حق ہے، اور تیری بات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور آگ حق ہے، اور قیامت حق ہے، اے اللہ ! میں تیرے ہی لیے تابع ہوگیا، اور تجھی پر میں ایمان لایا، اور تجھ پر ہی میں نے بھروسہ کیا، اور تیری ہی مدد کے ساتھ میں نے جھگڑا کیا (دشمن سے) ، اور تیری طرف میں فیصلہ لے کر آیا۔ پس مجھے بخش دے وہ سب جو کام میں نے پہلے کیے اور جو میں نے پیچھے کیے، اور جو میں نے چھپاکر کیے، اور جو میں نے اعلانیہ کیے، اور تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔