hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29948

.

ابن أبي شيبة

29948
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَن مَسْرُوقٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ أَبِی مُوسَی ، فَجَنَّنََا اللَّیْلَ إِلَی بُسْتَانٍ خَرِبٍ ، قَالَ : فَقَامَ مِنَ اللَّیْلِ یُصَلِّی فَقَرَأَ قِرَائَۃً حَسَنَۃً ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ إنَّک مُؤْمِنٌ تُحِبُّ الْمُؤْمِنَ، وَمُہَیْمِنٌ تُحِبُّ الْمُہَیْمِنَ ، سَلامٌ تُحِبُّ السَّلامَ ، صَادِقٌ تُحِبُّ الصَّادِقَ۔
(٢٩٩٤٩) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے رات کافی تاریک ہوگئی تو ہم نے ایک ویران باغ میں پناہ لی، حضرت مسروق فرماتے ہیں : حضرت ابوموسی نے کھڑے ہو کر رات کو تہجد کی نماز شروع کی اور بہت ہی اچھی قراءت کی۔ پھر یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! تو امن و ایمان دینے والا ہے، امن دینے والے کو پسند کرتا ہے، اور تو نگہبان ہے ، نگہبانی کو پسند کرتا ہے، اور تو سلام ہے ، سلامتی کو پسند کرتا ہے، تو سچا ہے سچ بولنے والے کو پسند کرتا ہے۔