hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29956

.

ابن أبي شيبة

29956
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۵۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا جَبْرُ بْنُ حَبِیبٍ عَن أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَّمَہَا ہَذَا الدُّعَائَ اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مِنَ الْخَیْرِ کُلِّہِ عَاجِلِہِ وَآجِلِہِ ، مَا عَلِمْت مِنْہُ ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّرِّ کُلِّہِ ، مَا عَلِمْت مِنْہُ ، وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مِنْ خَیْرِ مَا سَأَلَک عَبْدُک وَنَبِیُّک ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ مِنْہُ عَبْدُک وَنَبِیُّک ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک الْجَنَّۃَ ، وَمَا قَرَّبَ إلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ ، أَوْ عَمَلٍ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ النَّارِ ، وَمَا قَرَّبَ إلَیْہَا مِنْ قَوْلٍ ، أَوْ عَمَلٍ ، وَأَسْأَلُک أَنْ تَجْعَلَ کُلَّ قَضَائٍ تَقْضِیہِ لِی خَیْرًا۔ (احمد ۱۳۴۔ ابن حبان ۸۶۹)
(٢٩٩٥٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یہ دعا سکھائی ہے : اے اللہ ! میں آپ سے تمام بھلائیوں کا سوال کرتا ہوں ، جو جلدی ملنے والی ہیں اور جو دیر میں ملنے والی ہیں، جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اور میں تمام برائیوں سے پناہ مانگتا ہوں جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا، اے اللہ ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے مانگی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہر اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پناہ مانگی ہے، اے اللہ ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل کا جو جنت کے قریب کر دے، اور میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور ہر اس قول اور عمل سے جو اس آگ کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں یہ کہ تو ہر فیصلہ کو جو تو نے میرے لیے کیا ہے اس کو میرے حق میں بہتر کر دے۔