(۲۹۹۶۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَن مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، عَلِّمْنِی شَیْئًا أَقُولُہُ ، قَالَ : قُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ اللَّہُ ، أَکْبَرُ کَبِیرًا ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا ، سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، لاَ حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ ، قَالَ : فَقَالَ الأَعْرَابِیُّ : ہَذَا لِرَبِّی فَمَا لِی ، قَالَ : قُلِ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَاہْدِنِی وَارْزُقْنِی۔ (مسلم ۲۰۷۲۔ ابن حبان ۹۴۶)
(٢٩٩٦٢) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے کوئی ایسا ذکر بتادیں جو پڑھتا رہا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کہو : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، گناہوں سے بچنے اور نیکی پر لگنے کی طاقت صرف اللہ کی ذات کی طرف سے ہے جو زبردست غالب حکمت والا ہے۔
حضرت سعد فرماتے ہیں دیہاتی نے پوچھا : یہ تو میرے رب کے لیے ہے اور میرے لیے کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہہ : اے اللہ ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے ہدایت دے ، اور مجھے رزق عطا فرما۔