(۲۹۹۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی الَعَنَبَسِ ، عَنْ أَبِی الْعَدَبَّس ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکَأَنَّا اشْتَہَیْنَا أَنْ یَدْعُوَ لَنَا فَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا وَتَقَبَّلْ مِنَّا وَأَدْخِلْنَا الْجَنَّۃَ وَنَجِّنَا مِنَ النَّارِ وَأَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا کُلَّہُ ، فَکَأَنَّا اشْتَہَیْنَا أَنْ یَزِیدَنَا فَقَالَ : قَدْ جَمَعْت لَکُمُ الأَمْرَ۔ (احمد ۲۵۳)
(٢٩٩٦٣) حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے پس گویا ہم چاہ رہے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے لیے دعا فرمائیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ہماری مغفرت فرما، اور ہم پر رحم فرما، اور ہم سے راضی ہوجا، اور ہم سے قبول فرما، اور ہمیں جنت میں داخل فرما دے، اور ہمیں آگ سے چھٹکارا عطا فرما، اور ہمارے سارے معاملے کو درست فرما دے پھر ہم نے چاہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزید دعا فرمائیں ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے تمہارے سارے مسئلوں کو اکٹھا کردیا ہے۔