(۲۹۹۶۶) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍحَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَن یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الْخَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، أَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلِّمْنِی دُعَائً أَدْعُو بِہِ ، قَالَ : قُلِ : اللَّہُمَّ إنِّی ظَلَمْت نَفْسِی ظُلْمًا کَثِیرًا ، وَلا یَغْفِرُ الذَّنْبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِی مَغْفِرَۃً مِنْ عَندِکَ وَارْحَمْنِی إنَّک أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ۔ (بخاری ۸۳۴۔ مسلم ۲۰۷۸)
(٢٩٩٦٦) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : آپ مجھے کوئی ایسی دعا سکھلا دیں جو میں مانگا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم یہ دعا مانگو : اے اللہ ! میں نے اپنے آپ پر بہت ظلم کیا ہے، اور صرف تو ہی گناہ کو بخش سکتا ہے پس تو مجھے بخش اپنی خاص بخشش کے ساتھ اور مجھ پر رحم فرما۔ بیشک تو بخشنے والا، رحم والا ہے۔