hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29964

.

ابن أبي شيبة

29964
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلائِ ، عَنْ أَبِی دَاوُدَ الأَوْدِیِّ ، عَن بُرَیْدَۃَ قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ مَنْ أَرَادَ اللَّہُ بِہِ خَیْرًا عَلَّمَہُ إیَّاہُنَّ ، ثُمَّ لَمْ یُنْسِہِ إیَّاہُنَّ أَبَدًا ، قَالَ: قُلِ : اللَّہُمَّ إنِّی ضَعِیفٌ فَقَوِّ فِی رِضَاک ضَعْفِی ، وَخُذْ إِلَی الْخَیْرِ بِنَاصِیَتِی ، وَاجْعَلِ الإِسْلامَ مُنْتَہَی رِضَائِی ، اللَّہُمَّ إنِّی ضَعِیفٌ فَقَوِّنِی ، وَذَلِیلٌ فَأَعِزَّنِی وَفَقِیرٌ فَارْزُقْنِی۔ (حاکم ۵۲۷)
(٢٩٩٦٥) حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو یہ کلمات سکھاتا ہے پھر کبھی اس سے ان کلمات کو بھلاتا بھی نہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو : اے اللہ ! میں کمزور ہوں تو اپنی خوشنودی میں میری کمزوری کو طاقت سے بدل دے، اور میری پیشانی کو بھلائی کی طرف پکڑ لے، اور اسلام کو میری خوشنودی کی انتہا بنا دے۔ اے اللہ ! میں کمزور تو مجھے قوی بنا دے، اور میں ذلیل ہوں تو مجھے عزت بخش دے، اور میں فقیر ہوں تو مجھے رزق عطا فرما۔