hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29969

.

ابن أبي شيبة

29969
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۷۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عن إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ دَخَلَ عَلَی ابْنٍ لَہُ مَرِیضٍ یُقَالُ لَہُ صَالِحٌ ، فَقَالَ لَہُ : قُلْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ، اللَّہُمَّ ارْحَمْنِی ، اللَّہُمَّ تَجَاوَزْ عَنی ، اللَّہُمَّ اعْفُ عَنی فَإِنَّک عَفُوٌّ غَفُورٌ ، ثُمَّ قَالَ : ہَؤُلائِ الْکَلِمَاتُ عَلَّمَنِیہِنَّ عَمِّی ذَکَرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَّمَہُنَّ إیَّاہُ۔ (نسائی ۱۰۴۷۷)
(٢٩٩٧٠) حضرت عبداللہ بن الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن جعفر اپنے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھا اور اس کو صالح کہا جاتا تھا۔ پھر آپ نے اس سے فرمایا : تو یہ کلمات کہہ : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بڑا بردبار، سخی ہے، پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ ! تو میری مغفرت فرما۔ اے اللہ ! تو مجھ پر رحم فرما۔ اے اللہ ! تو میری خطاؤں سے درگزر فرما۔ اے اللہ ! تو مجھے معاف فرما، یقیناً تو معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ پھر حضرت عبداللہ بن جعفر نے فرمایا : یہ کلمات مجھے میرے چچا نے سکھلائے تھے اور انھیں یہ کلمات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سکھلائے تھے۔