hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29970

.

ابن أبي شيبة

29970
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۷۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَن حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَن شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : احْفَظُوا عَنی مَا أَقُولُ لَکُمْ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا کَنَزَ النَّاسُ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ فَاکْنِزُوا ہَذِہِ الْکَلِمَاتِ اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک الثَّبَاتَ فِی الأَمْرِ ، وَالْعَزِیمَۃَ عَلَی الرُّشْدِ ، وَأَسْأَلُک شُکْرَ نِعْمَتِکَ ، وَأَسْأَلُک حُسْنَ عِبَادَتِکَ ، وَأَسْأَلُک قَلْبًا سَلِیمًا وَلِسَانًا صَادِقًا ، وَأَسْأَلُک مِنْ خَیْرِ مَا تَعْلَمُ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُک لِمَا تَعْلَمُ ، إنَّک أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ۔ (احمد ۱۲۳۔ ابن حبان ۱۹۷۴)
(٢٩٩٧١) حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں تم لوگ میری اس بات کو جو میں کہنے لگا ہوں اس کو یاد کرلو۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے سنا ہے ! جب لوگ سونا اور چاندی سے خزانہ بھرنے لگیں تو تم ان کلمات سے خزانہ بھرنا، اے اللہ ! میں آپ سے دین میں ثابت قدمی کا سوال کرتا ہوں آپ کی نعمت کے شکر کرنے کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کی بہترین عبادت کرنے کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں تندرست دل کا اور سچی زبان کا ، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس بھلائی کا جو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس برائی سے جس کو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ سے بخشش طلب کرتا ہوں اس گناہ سے جس کو آپ جانتے ہیں۔ بیشک تو غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے۔