(۲۹۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلاً یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِأَنَّک أَنْتَ اللَّہُ ، الأَحَدُ الصَّمَدُ ، الَّذِی لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُوًا أَحَدٌ ، فَقَالَ : لَقَدْ سَأَلَ اللَّہَ بِاسْمِہِ الأَعْظَمِ ، الَّذِی إذَا دُعِیَ بِہِ أَجَابَ ، وَإِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی۔
(ابوداؤد ۱۴۸۸۔ترمذی ۳۴۷۵)
(٢٩٩٧٣) حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ ہی کے وسیلہ سے کہ آپ اللہ ہیں، ایک ہیں بےنیاز ہیں کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا ، اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے، کہ جب اس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے کچھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔