hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29973

.

ابن أبي شيبة

29973
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خُزَیْمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : سَمِعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ وَحْدَک ، لاَ شَرِیکَ لَکَ ، الْمَنَّانُ بَدِیعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ذُو الْجَلالِ وَالإِکْرَامِ ، فَقَالَ : لَقَدْ سَأَلَ اللَّہَ بِاسْمِہِ الأَعْظَمِ الَّذِی إذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی وَإِذَا دُعِیَ بِہِ أَجَابَ۔ (ترمذی ۳۵۴۴۔ احمد ۲۶۵)
(٢٩٩٧٤) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ آپ کے لیے ہی سب تعریف ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے، عطا کر کے فخر کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والا، بزرگی اور اکرام والا ہے، تو آپ نے فرمایا : البتہ تحقیق اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔