(۲۹۹۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، أَنَّ دَاعِیًا دَعَا فِی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِاسْمِکَ اللہ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ الرَّحْمَن الرَّحِیمُ بَدِیعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَإِذَا أَرَدْت أَمْرًا فَإِنَّمَا تَقُولُ لَہُ : کُنْ ، فَیَکُونُ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ کِدْت ، أَوْ کَادَ أَنْ یَدْعُوَ بِاسْمِہِ الْعَظِیمِ الأَعْظَمِ۔
(٢٩٩٧٥) حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ ایک دعا مانگنے والے نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں دعا مانگی پس وہ کہنے لگا : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے نام اللہ کے وسیلہ کے ساتھ کہ نہیں ہے تیرے سوا کوئی معبود، نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے، آسمانوں او زمین کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والا ہے، اور جب تو کسی کام کے کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو تو اس کو کہتا ہے : ہوجا، تو وہ کام ہوجاتا ہے۔ اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : البتہ تو نے یا اس نے اللہ کے اسم اعظم عظمت والے نام کے وسیلہ سے دعا مانگی ہے۔