hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29992

.

ابن أبي شيبة

29992
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۹۳) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی مُصْعَبٍ وَہُوَ عَطَائٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَن کَعْبٍ قَالَ : کَانَ إذَا أَفْطَرَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ ، وَقَالَ : اللَّہُمَّ خَلِّصْنِی مِنْ کُلِّ مُصِیبَۃٍ اللَّیْلَۃَ نَزَلَت مِنَ السَّمَائِ ثَلاثًا ، وَإِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ قَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْ لِی سَہْمًا فِی کُلِّ حَسَنَۃٍ نَزَلَتِ اللَّیْلَۃَ مِنَ السَّمَائِ إِلَی الأَرْضِ ثَلاثًا ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ ، فقَالَ : دَعْوَۃُ دَاوُد فَلَیِّنُوا بِہَا أَلْسِنَتَکُمْ وَأَشْعِرُوہَا قُلُوبَکُمْ۔
(٢٩٩٩٣) حضرت ابو مروان سے مروی ہے کہ حضرت کعب جب روزہ افطار فرماتے تو قبلہ کی طرف رخ کرتے اور تین بار یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی دے جو رات کو آسمان سے اترے گی، اور جب سورج کے کنارے طلوع ہوتے تو تین بار یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو ہر نیکی میں میرا حصہ مقرر فرما جو رات کو آسمان سے زمین پر اترتی ہے۔ راوی فرماتے ہیں۔ پس ان سے اس دعا کے بارے میں پوچھا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : حضرت داؤد کی دعا ہے، پس تم اس دعا سے اپنی زبانوں کو نرم کرو، اور اس کو اپنے دلوں کی نشانی بناؤ۔