(۲۹۹۹۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْعَمِّیِّ قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ دَاوُد النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی دُعَائِہِ سُبْحَانَک اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی ، تَعَالَیْت فَوْقَ عَرْشِکَ ، وَجَعَلْت عَلَی مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ خَشْیَتَکَ ، فَأَقْرَبُ خَلْقِکَ مِنْک مَنْزِلَۃً أَشَدُّہُمْ لَکَ خَشْیَۃً ، وَمَا عِلْمُ مَنْ لَمْ یَخْشَک ، أَوْ مَا حِکمۃ مَنْ لَمْ یُطِعْ أَمْرَک۔ (دارمی ۴۶۰۲)
(٢٩٩٩٤) حضرت عباس العمی سے مروی ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت داؤد اپنی دعا میں یہ کلمات پڑھا کرتے تھے : پاک ہے تیری ذات اے اللہ ! تو میرا پروردگار ہے۔ تو اپنے عرش سے بھی بلند ہے، اور تو نے ڈال دیا ہے اپنے خوف کو ان پر جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ (پس تیرے قریب ترین شخص جو درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک ہے وہ ہے جو شدت سے تجھ سے خوف کھاتا ہے) پس درجہ کے اعتبار سے تیرے نزدیک سب سے قریب ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ تجھ سے ڈرتا ہو، اور کیا علم ہو اس شخص کو جو تجھ سے ڈرتا نہ ہو، اور کیا حکمت ہو اس شخص کے پاس جو تیرے امر کی اطاعت نہ کرتا ہو۔